صیہونی اخبار "دیمارکر" نے رپورٹ دی ہے کہ اب تک 19 بین الاقوامی ایئرلائنوں نے تل ابیب کے لیے فضائی سروس کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہندوستان کی قومی ایئرلائن "ایئرانڈیا" نے بھی تل ابیب کی اپنی پروازیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نئی دہلی سے تل ابیب جانے والی ایئرانڈیا کی پروازیں کم از کم 25 مئی تک بند رہیں گی۔
یاد رہے کہ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے چند روز قبل باضابطہ طور پر اعلان کیا تھا کہ مقبوضہ سرزمینوں کی جانب جانے والے جہازوں پر بحیرہ عرب اور احمر میں پابندی کے بعد اب صیہونیوں کے فضائی محاصرے کو بھی یقینی بنانے کے لیے کوششوں کا آغاز ہوگیا ہے۔
یمن نے اعلان کیا ہے کہ جب تک غزہ اور غزہ کے عوام کا محاصرہ ختم نہیں ہوتا تب تک صیہونیوں کو میزائل، ڈرون اور دیگر جنگی وسائل سے نشانہ بنانا جاری رہے گا۔
آپ کا تبصرہ